’ خیرِرمضان ‘

قیصر افتخار  منگل 6 جون 2017
ایکسپریس نیوز کی رمضان المبارک میں سحروافطار پر خصوصی نشریات۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس نیوز کی رمضان المبارک میں سحروافطار پر خصوصی نشریات۔ فوٹو: ایکسپریس

’ ہرخبر پر نظر‘ رکھنے اورناظرین کوتفریح فراہم کرنے والا عوام کا ہردلعزیز ’ ایکسپریس میڈیا گروپ ‘ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

اس ادارے کے چینلز اور اخبارات نے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دل ودماغ میں ایک خاص جگہ مختصر عرصہ میںبنائی ہے، وگرنہ اس مقام تک پہنچنے کیلئے کئی کئی برس لگ جاتے ہیں۔ اس پرپیش کی جانے والی خبریں، سیاسی تبصرے اورتفریحی پروگراموں کے علاوہ خاص موقعوں پرپیش کی جانے والی خصوصی نشریات پاکستان ہی نہیں بلکہ دیارغیرمیں بسنے والے ناظرین بھی بڑے شوق اورذوق سے دیکھتے ہیں۔

مذہبی اورقومی تہواروں کے ساتھ ساتھ عیدالفطر اور عیدالاضحی پربھی براہ راست ناظرین کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ چھوٹے، بزرگ، خواتین اورنوجوان سب کے سب ’ ایکسپریس میڈیا گروپ ‘ کے پروگرام بہت پسند کرتے ہیں، جواس ادارے سے وابستہ ہرایک شخص کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اسی لئے توالیکٹرانک میڈیا ہویا پرنٹ ، تمام شبعوں میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

اس وقت ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ جاری ہے۔ اللہ پاک کی رحمتیں اوربرکتیں ہمیں ہرجگہ دکھائی دیتی ہیں۔ مساجد میں پانچ اوقات لوگوںکی بڑی تعداد باجماعت نماز ادا کرتی نظرآتی ہے، جبکہ سحراورافطار کے موقع پردسترخوان سجتے ہیں اورسب لوگ بڑے اہتمام کے ساتھ اس مبارک مہینہ میں روزے رکھتے ہیں۔ لیکن سحراورافطارکا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب ملک کے معروف شاعر، ڈرامہ نگار اورمیزبان وصی شاہ اپنے خصوصی پروگرام ’’خیر رمضان ‘‘ کے ساتھ جلوہ گرہوتے ہیں۔ ان کا مخصوص انداز ہمیشہ ہی ناظرین کوبھاتا ہے اوران کے پروگرام دیکھنے اورسننے کیلئے لوگوںکی بڑی تعداد ٹی وی سکرین کے سامنے جمع ہوتی ہے، بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ان کے پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

’ ایکسپریس نیوز‘ کی اس خصوصی ٹرانسمیشن میں معروف علماء کرام جہاں روزے کی اہمیت، برکات اوراس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں، وہیإ معروف نعت خوان ہدیہ حمد ونعت پیش کرکے نشریات کوچار چاند لگاتے ہیں۔ بس یوں سمجھ لیجئے ایک طرف وصی شاہ اپنے منفرد اوردلچسپ انداز سے رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن کو سجاتے اورایسے سوالات اٹھاتے ہیں، جن سے یقینناً امت مسلمہ کی بہترین رہنمائی ہوتی ہے، وہیں ان کی ادبی گفتگواوراشعار بھی رمضان نشریات کو دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے وصی شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اوربرکتوں والا مہینہ ہے ۔ اس مبارک مہینہ میں امت مسلمہ اپنے رب کی خوشنودی کیلئے جس طرح سے بڑے اہتمام کے ساتھ روزے رکھتی ہے،اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ پانچ وقت نماز کی ادائیگی، ایک دوسرے کوسحر اورافطار کے موقع پرساتھ بیٹھانا، غریب اورمسکینوں کی مدد کرنا، یہ سب روزے کی بدولت ہی ہے۔

ہمارا مذہب اسلام ویسے بھی جن پانچ رکنوں کے بغیرنامکمل ہوتا ہے، اس میں سے ایک روزہ ہے۔ روزہ کی اہمیت اوراس کے فوائد سے بہت سے لوگ واقف ہونگے، لیکن بہت بڑی تعداد میں لوگ اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔ ایسے ہی لوگوں کی رہنمائی اوراصلاح کیلئے ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نے ماہ رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن کا سلسلہ شروع کیا۔ جس کا مقصد صرف اورصرف مذہبی روایات کو بھرپور احترام کے ساتھ زندہ رکھنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علماء کرام قرآن پاک کی روشنی میں اپنے مطالعہ اورتجربہ کے ساتھ احادیث کا حوالہ دے کرجب کوئی بات سمجھاتے ہیں تووہ اثرکرتی ہے اوراس سے بہت سے لوگوں کورہنمائی ملتی ہے۔

اس سلسلے میں دنیا بھرسے ای میل، خطوط اورفون کالز کے ذریعے ہمیں ناظرین کی مثبت رائے اورسوالات بھی موصول ہوتے ہیں، جن کوہم اپنے پروگرام کا حصہ کچھ اس طرح سے بناتے ہیںکہ پھرایک سوال کے جواب میں بہت سے لوگوںکومثبت جواب ملتا ہے اوران کے دل ودماغ کے شکوک ختم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ’ایکسپریس نیوز‘ کے لئے طنزومزاح سے بھرپورایک پروگرام’’سیاسی تھیٹر‘‘ کی میزبانی کرتا ہوں لیکن جب بھی مجھے اس طرح کی کسی خصوصی ٹرانسمیشن کرنے کا موقع ملتا ہے توبہت خوش ہوتا ہوں۔

اس کی ایک بڑی وجہ تویہ بھی ہے کہ جب علماء کرام بڑے تحمل کے ساتھ کسی بھی مسئلے کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہیں تووہ میرے علم میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ مجھے ویسے ہی مطالعہ کا شوق ہے اوردیگرکتب کے ساتھ ساتھ دینی کتب کا مطالعہ بھی جاری رہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹرانسمیشن کے ذریعے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اورمیری بھی رہنمائی ہوتی ہے۔

جہاں تک بات پروگرام پیش کرنے کے انداز کی ہے تومیں بھی چاہتا تواپنے پروگرام کو آجکل چلنے والے پروگراموں کے مطابق تیار کرسکتا تھا لیکن ایسا نہ کرنے کی اصل وجہ یہی ہے کہ میں اورایکسپریس میڈیا گروپ صرف اورصرف لوگوں تک بہترین معلومات فراہم کرنا چاہتے تھے۔ اسی لئے تو دنیا بھرسے ملنے والا رسپانس ہمارے لئے ماہ رمضان کا بہترین تحفہ ہے۔

وصی شاہ نے مزید بتایا کہ ہماری نشریات میں سحر اورافطار کے موقع پرتمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو مدعو کیا جاتا ہے، جس کا مقصد اسلام اوراحادیث کی روشنی میں درست بات کولوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ تمام لوگ اپنے اپنے فقہ کے مطابق روزہ رکھیں اوراس کوافطار کرسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ملک کے معروف نعت خوانوں کو بھی اپنی نشریات کا حصہ بنائیں۔ جوحمد اورنعتیہ کلام پیش کرکے ہماری خصوصی نشریات کو رونق بخشیں۔

ہماری یہ اولین کوشش ہے کہ ہم رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینہ میں اسی طرح اہم معلومات اورمسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے اپنی نشریات جاری رکھیں اورملک کے معروف علماء کرام اورنعت خوانوں کواپنے پروگرام کا حصہ بناتے رہیں۔

انٹرویو کے آخر میں وصی شاہ نے اپنا ایک شعر قارئین کی نذر کیا۔

میں چھوڑسکتا نہیں ساتھ استقامت کا
میری آذان سے جوشِ بلال مت چھینو

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔