سپریم کورٹ کا نئے ٹورآپریٹرز کو بھی حج کوٹہ دینے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2017
 وزارت مذہبی امور  سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے پر عملدرآمد کرے، سپریم کورٹ فوٹو؛ فائل

وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے پر عملدرآمد کرے، سپریم کورٹ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2013 کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو حکم دیا ہے کہ نئے ٹورآپریٹرز کو بھی حج کوٹہ دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے 2013 کو حکم دیا تھا کہ نئےٹور آپریٹرز کو بھی حج کوٹے میں شامل کیا جائے اور انہیں مناسب کوٹہ فراہم کیا جائے لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہوسکا جس پر مختلف ٹور آپریٹرز نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے حکومت کی حج کوٹہ پالیسی مسترد کردی

سپریم کورٹ میں ٹور آپریٹرز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ عدالت نے تمام درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ نئے آپریٹرز کو بھی قواعد کے مطابق حج کوٹے دیئے جائیں اور وزارت مذہبی امور  سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔