صحافیوں کی انشورنس ای اوبی آئی میں کرائی جائیگی،کائرہ

اے پی پی  منگل 29 جنوری 2013
وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ صحافیوں کے دھرنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں۔ فوٹو : آ ن لائن

وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ صحافیوں کے دھرنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں۔ فوٹو : آ ن لائن

اسلام آ باد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید اورزخمی ہونیوالے صحافیوں کیلیے رقم کی منظوری جلددی جائے گی۔

صحافیوں کی انشورنس ای او بی آئی میں کرائی جائے گی‘وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی صحافیوں سے ملاقات کے بعد نیشنل پریس کلب کیلیے رقم جاری کردی جائیگی‘آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ میں کوئی ارادی تاخیر نہیں کی‘تین سے چار روز میںویج بورڈ کا اجراء ہوجائیگا۔

پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں کے احتجاج کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے مطالبات ان کا جائزحق مانتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب کی قیادت سے ملکر حادثات کا شکار ہونے والے صحافیوں کیلیے فلاحی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

حکومت فلاحی فنڈ پر ابتدائی طور پر 5کروڑروپے دینے کااعلان کرچکی ہے‘اس پر اسی ہفتے میں معاملات کوحتمی شکل دینے پرتیارہے۔انھوں نے کہاکہ نیشنل پریس کلب کیلیے جس رقم کاوزیراعظم نے اعلان کیا تھا‘وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی صحافیوں سے ملاقات کے بعد یہ رقم جاری کردی جائیگی۔قبل ازیں صحافیوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہراپنے مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔