لندن حملے میں ملوث تیسرے شخص کی شناخت بھی ظاہر کر دی گئی

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2017
دائیں سے بائیں۔ راشد رضوان، خرم شہزاد بٹ اور یوسف زغبہ۔ فوٹو: انٹرنیٹ

دائیں سے بائیں۔ راشد رضوان، خرم شہزاد بٹ اور یوسف زغبہ۔ فوٹو: انٹرنیٹ

 لندن: برطانوی پولیس نے لندن حملے میں ملوث تیسرے نوجوان کی شناخت بھی ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور مراکشی نژاد اطالوی شہری تھا۔

لندن برج پر ہونے والے حملے میں تیسرے حملہ آور کی شناخت یوسف زغبہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 22 سال تھی۔ یوسف زغبہ کی شناخت مراکشی نژاد اطالوی شہری کے طور پر سامنے آئی ہے۔

دیگر دو حملہ آوروں میں سے ایک 27 سالہ خرم شہزاد بٹ جبکہ دوسرا 30 سالہ راشد رضوان تھا۔ خرم شہزاد پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھا جبکہ راشد مراکش اور لیبیا کا شہری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد خرم بٹ ہے

دوسری جانب برطانوی حکام نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کی گئی 7 خواتین سمیت تمام 12 افراد کو رہا کر دیا۔

یاد رہے کہ لندن برج پر ہونے والے حملے میں تین نوجوانوں نے راہگیروں کو کچلنے کے بعد چاقو کے وار کر کے 7 افراد کو ہلاک اور 48 کو زخمی کر دیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن ایک بارپھردہشتگردوں کے نشانے پر، 7 افراد ہلاک

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔