سلمان خان ایک بار پھر ’’بگ باس ریئلٹی شو‘‘ کی میزبانی کریں گے

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2017
سلمان خان واحد اداکار ہیں جنہوں نے شو کے 7 سیزن میں مسلسل میزبانی کے فرائض انجام دیے ہیں، فوٹو : فائل

سلمان خان واحد اداکار ہیں جنہوں نے شو کے 7 سیزن میں مسلسل میزبانی کے فرائض انجام دیے ہیں، فوٹو : فائل

 ممبئی: سلمان خان ایک بار پھر ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 11 کی میزبانی کررہے ہیں اور اس بات کا اعلان خود دبنگ خان نے کیا۔

مشہور ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس کو بھارت  میں کافی پذیرائی حاصل رہی ہے اوریہی وجہ ہے شو کے 10 سیزن انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکےہیں جب کہ گزشتہ 7 سال سے شو کی میزبانی کے فرائض دبنگ خان انجام دے رہے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ شو کے گیارہویں سیزن کےلیے سلمان خان نے حامی بھرلی ہے اور سلومیاں کے مداح ایک بار پھر انہیں بگ باس ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دبنگ خان نے بگ باس کی انتظامیہ کوکھری کھری سنادی

بگ باس شو سیزن 11 کی میزبانی کا اعلان خود سلمان خان نے کیا جب کہ شو میں شامل ہونے کے لیے سیزن 10 کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شو میں شامل ہونے کے لیے انٹریز بھیجنا شروع کردیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔