ڈیوڈ وارنرتیزرفتار4 ہزاررنزمکمل کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 7 جون 2017
ڈیوڈ وارنرا کواس مقام تک پہنچنے میں 8 برس لگے: فوٹو: فائل

ڈیوڈ وارنرا کواس مقام تک پہنچنے میں 8 برس لگے: فوٹو: فائل

 لندن:  ڈیوڈ وارنر تیز رفتاری سے 4 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین بن گئے۔

انھوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انھیں اس مقام تک پہنچنے میں 8 برس لگے، انھوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے جنھوں نے ان کی ہی طرح 93 ویں اننگز میں 4 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔