سب سے زیادہ پش اپس لگانے والا تاج علاج کیلے حکومتی امداد کا منتظر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 7 جون 2017
کراچی کی ایک شاہراہ پرکتے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل حادثے میں تاج محمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی کی ایک شاہراہ پرکتے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل حادثے میں تاج محمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  مکوں اورٹانگوں سے سب سے زیادہ پش اپس لگانے والا ورلڈ ریکارڈ ہولڈرچائے والا تاج محمد کراچی میں حادثہ کے بعد علاج کیلیے حکومتی امداد کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک شاہراہ پرکتے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل حادثے میں تاج محمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی، آپریشن کیلیے انکے پاس پیسے نہیں ہیں، تاج محمد نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی کھیل سے علاج کی اپیل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ سے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ تاج محمد نے مکوں پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ 2175 پش اپ، مکوں پر 40 پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں64پش اپ، 80 پائونڈ وزن اٹھا کر ایک ٹانگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 41 پش اپ اور ایک منٹ میں مکوں پر ایک ٹانگ اٹھاکر سب سے زیادہ پش اپ بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔