لگتا ہے نہال کو کسی سیاسی جماعت نے گود لے لیا ہے، کرمانی

آن لائن  بدھ 7 جون 2017
نہال ہاشمی کو چاہیے تھا کہ استعفے پر قائم رہتے، کرمانی۔ فوٹو: فائل

نہال ہاشمی کو چاہیے تھا کہ استعفے پر قائم رہتے، کرمانی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے لگتا ہے کہ ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کوگود لے لیا ہے۔

نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست اور عاقبت خراب کرلی، منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے نہال ہاشمی کا سینیٹ سے استعفیٰ واپس لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نہال ہاشمی کو چاہیے تھا کہ استعفے پر قائم رہتے، انھوں نے جوقدم اٹھایایاہلکے پن کا ثبوت دیا ایک نشست کی خاطر اپنی سیاست ختم کرلی، نہال ہاشمی نے وعدہ خلافی اور اپنے بیان سے مکرجانے پر اپنی عاقبت بھی خراب کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔