برطانیہ: 130 آئمہ کا لندن حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار

خبر ایجنسیاں  بدھ 7 جون 2017
برطانیہ: 130 آئمہ کا لندن حملہ آوروں 
کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار
 فوٹو : فائل

برطانیہ: 130 آئمہ کا لندن حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار فوٹو : فائل

 لندن: برطانیہ میں 130 آئمہ کے ایک گروپ نے ہفتے کی شب لندن میں دہشت گرد کارروائی کرنے والے حملہ آوروں کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا۔

شہر کے وسطی علاقے میں ہونے والی اس کارروائی میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔ برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اخلاقیات کے بنیادی اصول جن کو اسلام کا جوہر شمار کیا جاتا ہے ان کی روشنی میں ہم اس واقعے کا ارتکاب کرنے والوں کی نماز جنازہ ہر گز نہیں پڑھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔