سازشوں کے باوجود ملک کی ترقی کے سفرکوتیزی سے آگے بڑھایا ہے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2017
مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ چار سالہ دور میں شفافیت کے نئے مینار قائم کیے گئے ہیں، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ چار سالہ دور میں شفافیت کے نئے مینار قائم کیے گئے ہیں، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سازشوں کے باوجود ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ چار سالہ دور میں شفافیت کے نئے مینار قائم کیے گئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہمارا ہرقدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے جب کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم بنایا ہے۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان میں کرپشن کی کمی اورشفافیت میں اضافے کا اعتراف کررہے ہیں جب کہ سازشوں کے باوجودملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔