یمن: دودھماکوں میں 8 فوجیوں سمیت 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ثناء نیوز  منگل 29 جنوری 2013
صنعا کے قریبی شہر رضا میں  کار بم دھماکے میں  11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو ئے جب کہ صوبہ البیضا میں 8فوجی مارے گئے ، فوٹو: رائٹرز

صنعا کے قریبی شہر رضا میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو ئے جب کہ صوبہ البیضا میں 8فوجی مارے گئے ، فوٹو: رائٹرز

صنعا: یمن میں  دو الگ الگ دھماکوں میں8 فوجیوں  سمیت 19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت صنعا کے قریبی شہر رضا میں  کار بم دھماکے میں  11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جب کہ جنوبی صوبہ البیضا میں ایک حملہ آور نے یمنی فوجیوں  کی ایک چیک پوائنٹ پر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں  8 فوجی ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ 3 مغربی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کی ناکامی کے بعد پیش آیاجس کے بعد فوج نے القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں  القاعدہ کے ایک جنگجو نے فوجیوں  پر حملہ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔