میانمارمیں فوجی طیارہ گرکر تباہ ، 116 افراد ہلاک

 بدھ 7 جون 2017
طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ  عملے کے 14 ارکان سوار تھے،حکامفوٹو:فائل

طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ عملے کے 14 ارکان سوار تھے،حکامفوٹو:فائل

میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے حکام نے بتایا کہ طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ  عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔

میانمار کے کمانڈر ان چیف آفس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا جب وہ مغربی علاقے داوئی ٹاؤن سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔