نواز مودی میں باضابطہ ملاقات نہیں صرف رسمی مصافحہ ہوگا، بھارتی میڈیا

آئی این پی  جمعرات 8 جون 2017
وزیراعظم مودی اور چینی صدر کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوسکتی ہے تاہم کوئی چیز طے نہیں ہے، بھارتی وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم مودی اور چینی صدر کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوسکتی ہے تاہم کوئی چیز طے نہیں ہے، بھارتی وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوگی تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان رسمی مصافحہ ہوگا جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی اور چینی صدر کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوسکتی ہے تاہم کوئی چیز طے نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔