- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
مجھے اب شریف برادران جیل میں نظر آرہے ہیں، عمران خان
سیالکوٹ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موٹو گینگ جے آئی ٹی پر حملے کررہا ہے جس کا مقصد شریف خاندان کو بچانا ہے لیکن مجھے اب شریف برادران جیل میں نظر آرہے ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تو (ن) لیگ والوں نے مٹھائیاں بانٹی لیکن اب جب تلاشی لی جارہی ہے تو جے آئی ٹی پر حملے کیے جارہے ہیں جس کا مقصد جے آئی ٹی کو متنازعہ بناکر شریف فیملی کو بچانا ہے اور یہ لوگ ہمیشہ بچتے رہے ہیں مگر اب نہیں بچیں گے جب کہ مجھے اب شریف برادران جیل میں نظر آرہے ہیں، ہم ان کے خلاف پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے اور درخواست دیں گے کہ ان کے منہ بند کیے جائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وہی مسلم لیگ (ن) ہے جو اپنے امپائر سے میچ کھیلتی ہے اور امپائران کا اپنا نہ ہو تو یہ اس کے خلاف ہوجاتے ہیں جب کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کے لیے یہ اپنے لوگوں کواستعمال کررہے ہیں، سارے درباری شریف خاندان کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں کیوں کہ ان کوپتا ہے ان کے پاس کچھ نہیں، اس لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنارہے ہیں اور جس طرح جے آئی ٹی پرحملے کیے جارہے ہیں، مجھے (ن) لیگ کا سپریم کورٹ پرحملے کا وقت یاد آگیا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں وارننگ دے رہا ہوں، جس طرف آپ جارہے ہیں ہم بھی وہی کریں گے کیوں کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اسٹریٹ پاور ہے اور ہماری دھرنوں میں پریکٹس ہوگئی ہے، سڑکوں پر نکل کرمسئلے حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسین شریف کی تصویرنکل آئی تو کون سے قیامت آگئی، وہ اوپر سے اترا کوئی شہزادہ ہے کہ کرسی پر بیٹھنے سے اس کی توہین ہوگئی یا کوئی ان سے تفتیش نہیں کرسکتا جب کہ یہ ملزم ہے کیوں کہ ان پرمنی لانڈرنگ، کرپشن، ٹیکس چوری، اثاثہ جات چھپانے کا کیس ہے۔
شیخ رشید سے پیش آنے والے واقعے پرعمران خان نے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) سے اسی چیز کی امید ہے، یہ لوگ ہرتھوڑے دن بعد نیا فنکارلے آتے ہیں جب کہ شیخ رشید کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، وہ منصوبے کے تحت تھا اور (ن) لیگ کو مخالفین کو مار پڑوانے کی پرانی عادت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔