- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
کیمرے میں آنکھیں ڈال کر کردار میں حقیقی رنگ بھرنا آسان نہیں، سجل علی
لاہور: اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا کہ شوبز کی دنیا اوراس کی چکا چوند ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکزرہتی ہے۔ ہرکوئی اس دنیا میں رہنے اورکام کرنے کے خواب دیکھتا ہے لیکن یہ خواب صرف انھی لوگوں کے پورے کرتی ہے جن میں کچھ منفرد کام کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب قدم رکھا توسوچا نہ تھا کہ اس طرح سے زبردست رسپانس ملے گا۔ البتہ اپنی صلاحیتوں پرپورا بھروسہ تھا۔ جس کی وجہ سے مختصر عرصہ میں ، مجھے ایک پہچان ملی، جس پربہت فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم، ٹی وی اورتھیٹرکے شعبے ایک دوسرے بے حد مختلف ہیں لیکن ایک اچھا اورسچا آرٹسٹ تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتا ہے۔ میں نے اب تک ٹی وی پرزیادہ کام کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک ٹی وی کا شعبہ ایکٹنگ کو سمجھنے کے لیے بہترین درسگاہ ہے۔ یہاں پربننے والے ڈراموں میں شامل کہانیاں حقیقت کے قریب تر ہوتی ہیںِ اورجب ہم معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے کردارمیں حقیقت کو نمایاں کرتے ہیں، تووہی ہماری پہچان بناتی ہے۔ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اتنے کم وقت میں ، مجھے بہت سے جاندارکرداروں کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ اس دوران میں نے اپنے سینئرز کی رہنمائی سے اپنے کام کودوسروں سے منفرد بنایا۔
سجل علی نے مزید کہا کہ جہاں تک بات بڑے پردے کی ہے تو میں نے کبھی بھی سلوراسکرین پرکام کے حوالے سے انکارنہیں کیا۔ مگرمیں فلم کے شعبے میں بھی صرف اورصرف منفرد کردارہی نبھانے کوترجیح دوں گی۔ اس وقت ہمارے ملک میں اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں اوران کوانٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانے کے لیے خاصی کوششیں بھی جاری ہیں، جس میں آنے والے دنوں میں ضرورکامیابی ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔