سیلفی کیلیے ٹام کروز نے زندگی داؤ پرلگا دی

این این آئی  جمعـء 9 جون 2017
ہالی ووڈ اداکار کی نئی شاہکار فلم ’’دی ممی‘‘ آج دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ اداکار کی نئی شاہکار فلم ’’دی ممی‘‘ آج دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فوٹو : فائل

نیویارک: ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز کے دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ہوں گے اور اپنی فلموں کے لیے زندگی کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے مگر ایک اچھی سیلفی لینے کی خواہش نے انھیں موت کے منہ میں پہنچا دیا تھا۔

جی ہاں ٹام کروز نے اپنی نئی فلم’’دی ممی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے دو ہزار فٹ کی بلندی پر سیلفی لینے کی کوشش کی جس کے دوران وہ مرتے مرتے بچے۔ 53 سالہ اداکار نے اپنے ساتھی اداکاروں اور فلم کے عملے کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب وہ ہیلی کاپٹر کے باہر لٹک کر اپنی سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگے۔ دوسری طرف ٹام کروز کی فلم ’’دی ممی‘‘ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اس بار ممی کو روکنے کا مشن ٹام کروز کو پورا کرنا ہوگا۔

واضح رہے ک ہایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔