ترقیاتی منصوبوں کیلیے 2 جون تک 6 کھرب81 ارب جاری

اے پی پی  جمعـء 9 جون 2017
حکومت نے رواں مالی سال سرکاری ترقیاتی پروگراموں کیلیے 8کھرب روپے مختص کیے تھے ۔
 فوٹو: فائل

حکومت نے رواں مالی سال سرکاری ترقیاتی پروگراموں کیلیے 8کھرب روپے مختص کیے تھے ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 2جون تک 6 کھرب 81 ارب 31 کروڑ63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلیے 10 ارب 27 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلیے 61 ارب 29 کروڑ، ایرا کیلیے 11 ارب 22 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلیے 27 ارب 50کروڑ، سیفران فاٹا کیلیے 21 ارب54 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلیے 10 ارب 80 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلیے 15 ارب 65 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کیلیے 1 کھرب 29 ارب، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلیے 1کھرب 93 ارب، پانی و بجلی ڈویژن کیلیے 24 ارب 49 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلیے 40 ارب 76 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلیے 22 ارب 57 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کیلیے 33 ارب 32 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلیے 20 ارب 27 کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلیے 11 ارب 14 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلیے 5 ارب 99 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلیے 2 ارب 30 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلیے 2 ارب 86 کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلیے 36 کروڑ، کیڈڈویژن کیلیے 2 ارب 30 کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے 8 کھرب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔