سونا 200 روپے سستا ہوگیا

بزنس رپورٹر  جمعـء 9 جون 2017
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔ فوٹو: فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1285 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43285 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔