رویندرا جڈیجا بیٹی کے باپ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 9 جون 2017
میں خوشی کے اس اہم موقع پر اپنے گھر پر ہونا پسند کرتا تاہم میری ٹیم کو اس اہم ٹورنامنٹ میں میری ضرورت ہے، آل راؤنڈر۔ فوٹو : فائل

میں خوشی کے اس اہم موقع پر اپنے گھر پر ہونا پسند کرتا تاہم میری ٹیم کو اس اہم ٹورنامنٹ میں میری ضرورت ہے، آل راؤنڈر۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے گھر پر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے دوران جڈیجا کو یہ خوشخبری ملی۔

رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ میں خوشی کے اس اہم موقع پر اپنے گھر پر ہونا پسند کرتا تاہم میری ٹیم کو اس اہم ٹورنامنٹ میں میری ضرورت ہے، میری بیوی ریوا کا خیال رکھنے کیلیے میری فیملی موجود ہے، ان کا بھی یہی خیال ہے کہ میں اپنی توجہ اس اہم ٹورنامنٹ پر مرکوز رکھوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔