عامر سہیل کو سرفراز کی پلاننگ میں کمزوریاں کھٹکنے لگیں

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 9 جون 2017
بہتر فیصلے کیے جاتے تو حریف کو 200 رنز بنانے کا موقع بھی نہ ملتا،سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

بہتر فیصلے کیے جاتے تو حریف کو 200 رنز بنانے کا موقع بھی نہ ملتا،سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

 لاہور: عامر سہیل کو سرفراز احمد کی پلاننگ میں کمزوریاں کھٹکنے لگیں۔

سابق ٹیسٹ عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے  پروٹیز کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں  درست کمبی نیشن بنایا، پیسرز نے ریورس سوئنگ سمیت اچھی لائن اور لینتھ سے بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو پریشان کیا تھا جس کی وجہ سے دباؤ بڑھا، جنوبی افریقہ کے پاس کئی بڑے نام ہیں لیکن ان کو بھی اچھی بولنگ کا لحاظ کرنا پڑا، بعد ازاں پاکستان کو وکٹیں بھی ملیں اور رنز کا تسلسل متاثر ہوا، فیلڈرز نے بھی جوش کیساتھ ہوش کا بھی مظاہرہ کرتے ہوئے اچھے کیچز لیے، اگلے میچ میں یہی جذبہ فیلڈنگ اور بولنگ کیساتھ بیٹنگ میں بھی برقرار رکھنا ہوگا۔

عامر سہیل نے کہا کہ اگرچہ گرین شرٹس نے اہم میچ میں فتح حاصل کی لیکن کپتان سرفراز احمد کی پلاننگ میں کمزوریوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بھارت کیخلاف میچ میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کریز پرتھے تو محمد حفیظ کو آزمانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی، جنوبی افریقہ کیخلاف ان سے زیادہ بولنگ کروادی، اچھے ردھم میں نظر آنے والے اسپیشلسٹ بولرز حسن علی اور شاداب خان سے پورے اوورز ہی نہیں کروائے، بہتر فیصلے کرتے ہوئے ٹیل اینڈرز پر دباؤ برقرار رکھا جاتا تو پروٹیز کو 200 سے زائد رنز بنانے کا موقع نہ ملتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔