سری دیوی نے باہو بلی میں کام کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2017
مطالبات پورے نہ کیے جانے پر’’شیوانگی‘‘ کا کردار ٹھکرایا؛سری دیوی

مطالبات پورے نہ کیے جانے پر’’شیوانگی‘‘ کا کردار ٹھکرایا؛سری دیوی

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کو ’’باہو بلی‘‘ میں ملکہ شیوانگی کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی اور اب انہوں نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’باہو بلی2‘‘ رواں سال اپریل میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جو ریلیز کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 1500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے، اپنے غیر معمولی بزنس کے باعث فلم نے بھارتی سینما کی تاریخ میں بہت سے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: ’’باہو بلی‘‘ کی ٹکٹوں کیلیے لائنیں لگ گئیں

فلم کے تمام کرداروں کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی لیکن ’’ملکہ شیوانگی‘‘ کے کردار نے لوگوں کے دل جیت لیے، فلم میں شیوانگی کا کردار بالی ووڈ اور تامل فلموں کی نامور اداکارہ رامیا کرشنن نے ادا کیا تاہم اس کردار کی پیشکش پہلے اداکارہ سری دیوی کو کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’باہو بلی2‘‘1000 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

سری دیوی سے جب ان کی نئی آنے والی فلم ’’مام‘‘ کی تشہیر کے دوران پوچھا گیا کہ آپ نے باہو بلی کا اتنا اہم کردار کیوں ٹھکرایا تو انہوں نے جواب دیا کہ بہت سے اداکار ہیں جو کردار پسند نہ آنے پر منع کر دیتے ہیں، اگر میں نے ’’شیوانگی‘‘ کے کردار کو منع کر دیا تو کون سی بڑی بات ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کے لئے جتنا معاوضہ چاہتی تھیں فلمساز نے دینے سے منع کر دیا تھا جس پر میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔