آستانہ میں وزیراعظم نوازشریف سے روسی صدرولادی میر پیوٹن کی ملاقات

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2017
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا : فوٹو : فائل

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا : فوٹو : فائل

آستانہ: قازقستان کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور شنگھائی تعاون کونسل کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جہاں وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کی نمائندگی کی وہیں خطے کی صورتحال پر بات چیت کے لئے کئی سربراہان سے ملاقات بھی کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

وزیراعظم نوازشریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نوازشریف کو شنگھائی تعاون کونسل کا مستقل رکن بننے کی مبارکباد پیش کی جب کہ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملافضل اللہ جیسے لوگ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں

اس سے قبل وزیراعظم نواشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی  اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔