- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
دنیا کا سب سے مہنگا برگر؛ قیمت ’صرف‘ ڈھائی لاکھ روپے
دی ہیگ: ہالینڈ کے ایک شیف نے بلند معیارات پر انتہائی احتیاط سے تیار کردہ برگر بنایا ہے جو اب تک دنیا کا سب سے قیمتی برگر بھی ہے۔ اس برگر کی قیمت 1785 پاؤنڈ یا پاکستان روپوں میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہے جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے دنیا کا مہنگا ترین برگر تسلیم کیا ہے۔
اسے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ساؤتھ آف ہیوسٹن ریسٹورینٹ کے شیف ڈیاگو بیوک نے تیار کیا ہے جو برگر بنانے کے ماہر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ برگر کی تیاری میں دنیا کے بہترین اور کمیاب ترین اجزا استعمال کئے گئے ہیں جیسے کہ اس میں جاپانی گائے کا بہترین گوشت ’ویگیو‘ اور اینگس گوشت ڈالا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریمیکر پنیر دوسرا اہم جزو ہے۔ لابسٹر اور ہرمٹ کیکڑے سے کشید کیا گیا سوس، جاپان کے مشہور ٹماٹر، فرانس کی سلاد، جمائیکا کی مشہور کافی، مڈغاسکر سے حاصل شدہ ونیلا اور جاپانی سویا کو بھی شامل کیا گیا۔ اس کا بن خاص خمیر سے بنایا گیا ہے جس میں زعفران شامل ہے اور اوپر سونے کے ورق چڑھائے گئے ہیں۔
اس برگر کے اجزائے ترکیبی کو ایک ذائقے دار برگر بنانے میں دو سال لگے ہیں اور اسی شیف کو 2015 میں شہر کے بہترین برگرساز کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔