عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے، کرایوں میں کمی کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 10 جون 2017
زیادہ مسافروں کوسہولت کی فراہمی کیلیے ٹرینوں میں اضافی کوچزلگائی جائیں گی۔ فوٹو: ایکسپریس

زیادہ مسافروں کوسہولت کی فراہمی کیلیے ٹرینوں میں اضافی کوچزلگائی جائیں گی۔ فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے خصوصی طور پر 23 سے 28 جون تک 6روز کیلیے عید پیکیج کرایوں میں 33 فیصد کمی اور 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلویز عید پر کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 5خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلیے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی، عید پیکیج کے حوالے سے فیصلے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیے گئے۔

شیڈول کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگوھا، ملکوال، لالہ موسی اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی، دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال، لاہور، راولپنڈی جائیگی، تیسری ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی، دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اورملتان سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی، ٹرینیں کندیاں، میانوالی، داود خیل کے راستے چلیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔