راحت فتح نے ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے نیا گیت ریکارڈ کرادیا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 10 جون 2017
سلمان کی فلم کے لیے ’’ تنکا تنکا دل میرا ‘‘ گاکر بھارتی سنگرز کی نیندیں حرام کردیں۔ فوٹو : فائل

سلمان کی فلم کے لیے ’’ تنکا تنکا دل میرا ‘‘ گاکر بھارتی سنگرز کی نیندیں حرام کردیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں نے بالی وڈ اسٹارسلمان خان کی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے گیت ’’ تنکا تنکا دل میرا ‘‘ ریکارڈ کروا کر بہت سے بھارتی پلے بیک سنگرز کی نیندیں حرام کردیں۔

راحت کی آواز میں ریکارڈ ہونے والے گیت کوجلد ہی سلمان خان پرفلمبند کیا جائے گا۔ سلمان خان کے لیے راحت نے سب سے پہلے فلم ’’میں اورمسز کھنہ‘‘میں گانا گایا تھا جبکہ اگلے ہی سال سلمان کی فلم ’’لندن ڈریمز‘‘ میں بھی راحت کی آواز تھی، لیکن ان کے دوست اجے دیوگن کے لیے، اِسی سال فلاپ فلم ’’ویر‘‘ کے سپر ہٹ گانے’’سریلی آنکھیوں والے ‘‘نے دْھوم مچادی۔ 2010 میں ’’ دبنگ ‘‘ نے سلمان کا کیرئیر ہی بدل دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔