عالمی بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر تک قرض دینے پر آمادہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 10 جون 2017
وفاقی وزیرزاہدحامد سے عالمی بینک وفدکی ملاقات، گرین پاکستان پروگرام پرتبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرزاہدحامد سے عالمی بینک وفدکی ملاقات، گرین پاکستان پروگرام پرتبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  عالمی بینک نے پاکستان کو استعداد کاری میں معاونت کے لیے کم سے کم10 کروڑ ڈالرتک کا قرضہ فراہم کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعے کو وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے ملاقات کی اور وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے پاکستان کووزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذریعے قومی سطح پر استعداد کاری میں معاونت کے لیے کم سے کم10 کروڑ ڈالرتک کا قرضہ فراہم کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔