نادرا نے امریکا سے ڈیٹا شیئر کرنے پر وکی لیکس رپورٹس مسترد کردیں

آن لائن / نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 10 جون 2017
 نادرا نے شہریوں کی سیکیورٹی پرسمجھوتہ کیا نہ کبھی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

 نادرا نے شہریوں کی سیکیورٹی پرسمجھوتہ کیا نہ کبھی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں وکی لیکس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ادارے نے امریکا سے اپنا ڈیٹا شیئر کیا تھا۔

ترجمان نادرا نے اپنے جاری بیان میں 2011میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دور میں امریکا کو پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی اپنا ڈیٹا کسی ملک کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔

علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ نادرا کا ایک انتہائی مضبوط اندرونی سیکیورٹی کا نظام ہے جوکسی بھی فرد کو ڈیٹا تک رسائی اور اس کو شیئر کرنے سے دور رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔