رام گوپال ورما کو ثانیہ کی نامناسب تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  اتوار 11 جون 2017
رام گوپال ورما متنازع ٹویٹس کرنے کے حوالے سے کافی منفی شہرت رکھتے ہیں، فوٹو:فائل

رام گوپال ورما متنازع ٹویٹس کرنے کے حوالے سے کافی منفی شہرت رکھتے ہیں، فوٹو:فائل

ممبئی: بھارت میں اپنی متنازع ٹویٹس کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ہدایتکار رام گوپال ورما کی جانب سےٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نامناسب تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔

رام گوپال ورما سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر دیگر اداکاروں کے بارے میں متنازع ٹویٹس کرنے کے حوالے سے کافی منفی شہرت رکھتے ہیں، کچھ عرصے قبل انہوں نے بھارتی اداکارہ سنی لیون کے بارے میں متنازع ٹویٹس کرکے لوگوں کے غصے کو ہوادی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  رام گوپال ورما نے سلمان  کو شاہ رخ سے بڑا اداکار قرار دیدیا

اوراب ان کا اگلا ہدف بنیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ورما لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد ٹویٹرکوخیرباد کہہ چکے ہیں تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ثانیہ مرزاکی ٹینس کھیلتے ہوئے نامناسب تصویر شیئر کی ہے جس نے ثانیہ کے مداحوں کومشتعل کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رام گوپال ورما کوسری دیوی سے اعترافِ محبت مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا صارفین خصوصاً خواتین کو رام گوپال ورما کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے ایک بار ضرور سوچیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔