روس میں انسٹاگرام لائکس بنانے والی وینڈنگ مشین

ویب ڈیسک  پير 12 جون 2017
روسی شاپنگ مراکز میں لگی مشین میں دو ڈالر ڈالنے پر انسٹا گرام پر آپ کے 200 فالوورز اور لائکس شامل ہوجاتے ہیں۔ ۔ فوٹو: ڈیلی میل

روسی شاپنگ مراکز میں لگی مشین میں دو ڈالر ڈالنے پر انسٹا گرام پر آپ کے 200 فالوورز اور لائکس شامل ہوجاتے ہیں۔ ۔ فوٹو: ڈیلی میل

ماسکو: ٓج کے جدید دور میں سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کی دوڑ نے نئی نسل کو ایک نفسیاتی مریض بنادیا ہے اور وہ لائکس اور فالوورز میں اضافے کی ہمہ وقت خواہاں ہیں لیکن اب روسی شاپنگ مراکز میں فوری طور پر رقم کے عوض انسٹاگرام لائکس اور فالوورزحاصل کئے جاسکتے ہیں۔  

روس کے چھ مختلف شہروں یعنی ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، اوفا، سراٹوف، شیبورسکی اور پیٹروزاووسک کے مشہور شاپنگ سینٹروں میں یہ مشین لگائی گئی ہے جسے انسٹاگرام لائکس اور فالوورز مشین کہا گیا ہے۔ اگر آپ اس مشین میں 50 روسی روبل (پاکستانی 88 روپے) داخل کرتے ہیں تو آپ اپنی تصویر پر 100 لائکس حاصل کرسکتے ہیں لیکن وہ جعلی ہوں گے اور اگر آپ 100 روبل (180 روپے) ادا کرتے ہیں تو آپ انسٹا گرام پر 100 جعلی فالوورز شامل کرسکتے ہیں۔

ا

اس مشین کو اسنیٹیپ کمپنی نے تیار کیا ہے جسے انسٹاگرام لائکس وینڈنگ مشین کہا جاتا ہے۔ ماسکو کے ایک صحافی نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ روس میں اس مشین کے ساتھ کیپٹلزم (سرمایہ داری) اپنے عروج پر ہے ۔ اگر آپ کو لائکس کم لگتے ہیں تو آپ پاکستانی 25 ہزار روپے میں پوری مشین کرائے پر لے سکتے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مشین آپ کتنے عرصے تک اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب کورنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے سوشل میڈیا پر لائکس کی حد سے زیادہ چاہ کرنے والے افراد اپنی زندگی کا مقصد کھوسکتےہیں جو ان کے لیے بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے جبکہ عقل مند اور سلجھے ہوئے افراد کمنٹس اور فیڈ بیک کو اہمیت دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔