وزیراعظم سے تفتیش سے پاناما جے آئی ٹی کی تفتیش آخری مرحلے میں داخل ہو گی

عامر خان  پير 12 جون 2017
جے آئی ٹی اس حتمی تحقیقاتی مرحلے میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں پانامہ لیکس کیس کی حدتک حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

جے آئی ٹی اس حتمی تحقیقاتی مرحلے میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں پانامہ لیکس کیس کی حدتک حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی 15 جون کو وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اپنی تفتیش کے آخری مرحلے کا آغاز کرے گی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی 15 جون کو وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اپنی تفتیش کے آخری مرحلے میں جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز سمیت دیگر متعلقہ افراد کے ریکارڈ کردہ بیانات اور فراہم کردہ دستاویزات کا حتمی جائزہ اور موازنہ کیا جائے گا۔

اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی اس حتمی تحقیقاتی مرحلے میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کے مالی اثاثوں کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کے بارے میں پانامہ لیکس کیس کی حدتک حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔