- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
- کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
بھارتی کرکٹ بورڈ ؛ سپریم کورٹ کی کمیٹی کا ایک اور ممبر جانے کیلیے تیار

انھیں یہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کرکٹ بورڈ انتظامی کمیٹی کو چھوڑنا ہوگا۔ فوٹو: فائل
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ معاملات چلانے کیلیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کا ایک اورممبر بھی ذمہ داری چھوڑنے کو تیار ہوگیا۔
بھارتی کرکٹ معاملات چلانے کیلیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ایک اورممبر وکرم لیمے بھی ذمہ داری چھوڑنے کو تیار ہیں، انھیں سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج بورڈ آف انڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹاک ایکس چینج میں منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالنے کیلیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے تاہم انھیں یہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کرکٹ بورڈ انتظامی کمیٹی کو چھوڑنا ہوگا، اس بارے میں کمیٹی کے سربراہ ونود رائے کو پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے۔
وکرم کے جانے کے بعد کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز صرف دو ممبرزونود رائے اور ڈینا ایڈلجی تک ہی محدود ہوجائے گی کیونکہ کمیٹی کے چوتھے ممبر رام چندرن گوہا پہلے ہی مفادات کے ٹکراؤ اور اسٹارز پاور کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہوچکے ہیں۔ فی الحال سپریم کورٹ کی چھٹیاں ہیں جولائی میں ہی اس بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔