سارہ علی خان کی پہلی فلم کے نام کا اعلان

اے پی پی  پير 12 جون 2017
سارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم جس کا ٹائٹل کیدارناتھ ہے میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن ہوں گی۔ فوٹو: نیٹ

سارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم جس کا ٹائٹل کیدارناتھ ہے میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن ہوں گی۔ فوٹو: نیٹ

ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی پہلی فلم کا نام منظر عام پر آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ابھیشک کپور نے حال میں سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیو مندر میں سارہ علی خان کے ساتھ لی ہوئی تصویر شئیر کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کی نئی فلم جس کا ٹائٹل کیدارناتھ ہے میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن ہوں گی، یہ سارہ کی پہلی فلم ہو گی۔

دوسری جانب سارہ کے والد سیف علی خان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سارہ ورثے میں ملی اداکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔