- وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، سیکیورٹی اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج دس روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا
- زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید، 150 زخمی
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
خواتین میں گھرے شاہد آفریدی شرم سے چھوئی موئی ہو گئے

سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی کی شرمانے کی ادا کو پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے . فوٹو : فائل
پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی آج کل کرکٹ کے میدانوں میں تو نظر نہیں آتے لیکن اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گزشتہ روز ثنا بچا کی جانب سے سحری کی دعوت دی گئی جس میں صبا قمر اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں کرکٹر خواتین کے درمیان کھڑے ہیں اور شرم سے چھوئی موئی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ”ثناء بچا بہن! گزشتہ رات سحری پر بہترین دعوت کیلیے شکریہ اور پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے بڑے چہروں کیساتھ مل کر اچھا لگا۔“
ثنا بچا نے آفریدی کے پیغام کے جواب میں ٹویٹ کیا ” اگرچہ ہمارا خون ایک نہیں ہے لیکن اس شخص سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا جو آپ کو نہ صرف بہن کہتا بلکہ اسی طرح برتاﺅ بھی کرتا ہے۔“
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں، کسی نے شاہد آفریدی کی مسکراہٹ کو جان لیوا قرار دیا ہے تو کوئی ان کے شرمانے کی ادا کو پسندیدہ قرار دے رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔