- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
اسمارٹ جیکٹ کے ذریعے اب ڈرون اپنے جسم سے اڑائیں

سرپرلگا ہیلمٹ بتاتا رہتا ہے کہ جسمانی حرکات سے ڈرون پرکیا بیت رہی ہے اورآپ ہیڈ فونزسے ہوا کی شدت بھی محسوس کرسکتے ہیں فوٹو: نیوسائنٹسٹ
اسٹاک ہوم: انسان خود سے تو پرواز نہیں کرسکتا لیکن اب اپنے جسم سے ہوائی جہاز اور ڈرون اڑانے کےقابل ضرور ہوگیا ہے۔
بچپن میں ہم سب ہی بازو پھیلائے تیز دوڑتے ہوئے خود کو ہوائی جہاز تصور کیا کرتے تھے لیکن اب ایک ورچول ریئلٹی (وی آر) ہیلمٹ اور سینسر لگی اسمارٹ جیکٹ پہن کر آپ ڈرون ضرور کنٹرول کرسکتےہیں۔ اس نظام کے ذریعے کمرے میں بیٹھے بیٹھے ایسے گمان ہوتا ہے کہ آپ خود ایک طیارے پر سوار ہیں اور وہ آپ کی حرکات و سکنات سے پرواز کررہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ای پی ایف ایل) کے نوجوان انجینیئروں نے ڈرون کنٹرول کرنے والی ایک جیکٹ تیار کی ہے جس میں لگے سینسر بدن کی حرکات و سکنات نوٹ کرتے ہیں اور اسے ہوا میں موجود اصل ڈرون تک بھیجتے ہیں یا پھر اس جیکٹ کے ذریعے مجازی ماحول یا سمیولیٹر میں ایک طیارہ اڑایا جاسکتا ہے۔ آپ دائیں مڑتے ہیں تو ڈرون بھی دائیں جانب اڑنے لگتا ہے جب کہ بائیں مڑنے پر ڈرون بائیں سمت میں پرواز کرنے لگتا ہے۔ اگر آپ توازن کھودیں گے تو بےچارہ ڈرون بھی عدم توازن کا شکار ہوجائے گا۔
سر پر لگا ہیلمٹ آپ کو بتاتا رہتا ہے کہ جسمانی حرکات سے ڈرون پر کیا بیت رہی ہے، یہاں تک آپ ہیڈ فونز سے ہوا کی شدت بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ گویا طیارہ ہوا میں ہے لیکن اس کا احساس آپ خود کرسکتے ہیں۔ اسی ورچوئل رئیلیٹی ہیلمٹ آپ کو زمین و فضا کے لحاظ سے ڈرون کی پوزیشن بتاتا رہتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔