ایف بی آر کے 70 ہزار مقدمات کی ای مانیٹرنگ کانظام متعارف

ارشاد انصاری  منگل 13 جون 2017
آزمائش جاری، 10اقسام کے کیسز کی خودکارنگرانی کی سہولت دی گئی، دستاویز۔ فوٹو: فائل

آزمائش جاری، 10اقسام کے کیسز کی خودکارنگرانی کی سہولت دی گئی، دستاویز۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ایف بی آر نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے تعاون سے ملک بھر میں 150ارب روپے کے ریونیو پر مبنی جاری 70 ہزار سے زائد مقدمات کی الیکٹرانیکلی ٹریکنگ و مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرادیا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے پرال نے ایف بی آراور اس کے ماتحت اداروں کے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ سمیت نچلی سطح پر اور ٹربیونلز میں زیر التوا اور جاری مقدمات کی ٹریکنگ و مانیٹرنگ کیلیے فیز ون کی کامیابی کے بعد فیزٹو کا سافٹ ویئر بھی تیار کر لیا ہے اوراس کی ابتدائی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے جبکہ اس بارے میں چندروز قبل ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ہونیوالے اعلی سطح کے اجلاس میں مقدمات کی مانیٹرنگ و ٹریکنگ کے فیز ٹو سافٹ ویئر کے بارے میں جامع پریزنٹیشن دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق فیز ون کے ذریعے متعارف کرائے جانے والے سافٹ ویئر کے تحت مقدمات کی الیکٹرانیکلی مانیٹرنگ کیلیے دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے اور اب اس سسٹم میں وفاقی محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب، فیڈرل سروس ٹربیونل اور اسپیشل ججز کے کیسوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، نئے نظام میں 10 اقسام کے کیسوں کی الیکٹرانیکلی مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔