- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
سنجو بابا ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے

سنجے دت کو 1993 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی؛فائل فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں اوراس بار ان کی مشکل کچھ پرانی مشکلات ہی کی طرح ہیں جہاں ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے سنجے دت کو 8 ماہ قبل جیل سے رہا کرنے پر جواب طلب کرلیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار نظر آتی ہے، سنجے دت کو 1993 میں ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، اپنی سزا کا زیادہ تر دورانیہ انہوں نے ضمانت پرجیل سے باہر گزارا جب کہ ان کی سزا کے آخری 8 ماہ اچھے برتاؤ کی وجہ سے ختم کرکے انہیں رہا کردیا گیاتھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جیل سے قبل از وقت رہائی کی وجہ سے سنجے دت کے مداحوں سمیت بھارتی فلمسازوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑگئی تھی اور جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد ان کے سامنے فلمسازوں کی لائنیں لگ گئیں جو انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے، سنجے نے بھی جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے کیرئیرپرتوجہ دینی شروع کرکے فلم ’’بھومی‘‘ سائن کرلی جس کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔
تاہم اب اچانک ممبئی ہائی کورٹ نے سنجے دت کی قبل ازوقت رہائی پر نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت سے اداکارکے کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چند سوالات پوچھے ہیں۔ ہائی کورٹ نے پوچھا کہ اداکار سنجے دت کو کس بنیاد پر قبل از وقت رہائی دی گئی، انہوں نے اپنی سزا کا زیادہ حصہ ضمانت پر جیل سے باہر گزارا لہٰذا حکام کو کب وقت ملا کہ وہ ان کے اچھے برتاؤ کا اندازہ کرپائیں، ممبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس ساونت اورجسٹس سادھنا کا کہنا تھا کہ کیا ڈی آئی جی سے اس معاملے پر مشورہ کیا گیا تھا یا پھر جیل سپر ٹنڈنٹ نے سیدھا اداکار کی رہائی کا پروانہ گورنر کو بھیج دیا تھا، کورٹ نے حکومت کو تین ہفتوں کے اندر اندر ان تمام سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ روپے کماگئی
واضح رہے کہ 1993 میں ممبئی دھماکوں کے بعد سنجے دت کو غیر قانونی طور پر اے کے 47 اور دوسرے ہتھیار رکھنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اداکار نے اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی تھی جسے خارج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سنجے دت 18 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں اورانہیں مزید 42 ماہ کی سزا مکمل کرنی پڑے گی، انہیں 21 مئی 2013 کو پونے کی برودا جیل منتقل کردیا گیا، بعد ازاں جیل میں اچھے برتاؤ کے باعث 25 فروری 2016 کو سزا پوری ہونے سے 8 ماہ قبل انہیں رہائی کا پروانہ مل گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔