کریڈٹ کارڈ کے ذریعے شادی کا بلاوا

ویب ڈیسک  منگل 13 جون 2017
شادی بیاہ کے ان دعوت ناموں کا مکمل انداز ویسا ہی ہے جیسا کسی کریڈٹ کارڈ کا ہوتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

شادی بیاہ کے ان دعوت ناموں کا مکمل انداز ویسا ہی ہے جیسا کسی کریڈٹ کارڈ کا ہوتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: بھارت میں شادی بیاہ کے کارڈ چھپوانے کا ایک نیا انداز فروغ پا رہا ہے جس کے تحت شادی کے دعوت ناموں کو کریڈٹ کارڈ جیسی شکل دی جارہی ہے جبکہ عبارت اور انداز بھی کریڈٹ کارڈ جیسے ہی اختیار کئے جاتے ہیں۔

ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ کی طرز پر چھاپے گئے یہ دعوت نامے اپنی جسامت، رنگت اور چمک دمک میں بھی بالکل ان ہی کریڈٹ کارڈز کی طرح ہوتے ہیں۔ ان دعوت ناموں پر شادی کی تاریخ، وقت اور جگہ بالکل ایسے درج ہوتی ہے جیسے کریڈٹ کارڈ پر کوڈ درج ہوتا ہے۔

یہ ایک اور ’’شادی کریڈٹ کارڈ‘‘ ہے جس میں نہ صرف شادی کی دعوت دی گئی ہے بلکہ دلہا اور دلہن کی تصویریں بھی لگائی گئی ہیں تاکہ مہمانوں کو یاد رہے کہ وہ کس کی شادی میں جا رہے ہیں۔

چلتے چلتے دعوتِ ولیمہ کا کریڈٹ کارڈ بھی دیکھ لیجیے جس میں ایک طرف تقریب کی ساری تفصیلات ہیں جبکہ دوسری جانب آنے والے مہمانوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے:

دعوتِ ولیمہ کا یہ کارڈ غالباً سب سے نیا ہے کیونکہ اس میں جس تقریبِ ولیمہ کا تذکرہ ہے وہ 7 جولائی 2017 کے روز منعقد ہوگی یعنی عید کے 2 ہفتے بعد۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔