سنجے منجریکر بھی حسن علی کی شاندار بولنگ کے گرویدہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 جون 2017
حسن علی پاکستان کے کرکٹ کلچر کی ایک نیچرل پراڈکٹ ہے، سابق بھارتی کرکٹر- فوٹو: فائل

حسن علی پاکستان کے کرکٹ کلچر کی ایک نیچرل پراڈکٹ ہے، سابق بھارتی کرکٹر- فوٹو: فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سے کرکٹ حلقوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے سری لنکا کے خلاف پیسر کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ ”حسن علی خالص میڈ ان پاکستان فاسٹ بولر ہے اور پاکستان کے کرکٹ کلچر کی ایک نیچرل پراڈکٹ ہے۔

https://twitter.com/sanjaymanjrekar/status/874217576687181824

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ”یہاں تک کہ بیٹنگ میں بھی پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے بولرز کی ضرورت پڑتی ہے، ویل ڈن عامر، ویل ڈن سرفراز۔ پاکستان کو جیت پر مبارکباد۔

https://twitter.com/sanjaymanjrekar/status/874317697970049024

سابق کرکٹر نے ایک اور ٹوئٹ میں محمد عامر اور جنید خان کی  بولنگ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دونوں بولرز نے سری لنکا کے بلے بازوں پر پریشان رکھا کسی دور میں وسیم اکرم اور وقار یونس اپنے مخالفین کے ساتھ ایسا کیا کرتے تھے مگر اب جنید اور عامر کی صورت میں پاکستان کے پاس بولرز موجود ہیں۔

https://twitter.com/sanjaymanjrekar/status/874244549408956416

پاکستانی شائقین نے اس پر سنجے منجریکر کا شکریہ ادا کیا ہے، ایک پاکستانی مداح نے کہا کہ یہ ایک جینیاتی چیز ہے اور بولنگ پاکستانیوں کی جینز میں موجود ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ حسن علی کبھی نہیں تھکتا وہ ایک حیران کن انجن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔