چینی نوجوان نے لکڑی کی سائیکل تیار کرلی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 جون 2017
سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد شین ہاﺅ کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے . فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد شین ہاﺅ کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے . فوٹو: سوشل میڈیا

جیانگ شو: مشرقی چین کے صوبے جیانگ شو میں چینی نوجوان نے لکڑی کی سائیکل تیارکرلی۔

ہائی آن کاوئنٹی کے رہائشی نوجوان شین ہاﺅ نے ایک ٹی وی پروگرام سے متاثر ہو کر لکڑی کی سائیکل بنانے کی ٹھانی اور 20 دن میں تیار کرکے چلانا بھی شروع کردی، سائیکل کی لمبائی 204 سینٹی میٹر، اونچائی 116 سینٹی میٹر جب کہ ٹائروں کا قطر 76 سینٹی میٹر ہے۔

شین نے پیپلز ڈیلی چائنہ کو بتایا کہ 17 سال کی عمر میں کچھ ماہ کارپینٹری سیکھی تھی، ایک ٹی وی پروگرام سے متاثر ہو کر میں نے لکڑی کی سائیکل بنانے کا منصوبہ بنایا جو کامیاب رہا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ اس سائیکل میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد ان کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ”آپ نے بہت اچھا کام کیا لیکن جو لکڑی استعمال کی ہے اس کے بدلے میں دو درخت لگانا مت بھولیے گا کیونکہ زمین پر زندگی کی بقاءکیلیے درختوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔