- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
چمپیئنز ٹرافی : پاکستان کی شاندار فتح

بحیثیت نومنتخب کپتان سرفرازاحمد کی کارکردگی بہت اچھی رہی . فوٹو : فائل
ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہراکر چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کے مرجھائے ہوئے چہرے جیت سے کھل اٹھے، نوجوان مستی میں جھوم اٹھے اورانھوں نے دیوانہ وار رقص کیا۔ چیمپیئنزٹرافی کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں پاکستانی ٹیم نے کم بیک کیا اور جیت اپنے نام کی۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے زخم پر جیسا پھاہا رکھ دیا ، سری لنکا ون ڈے کی مایہ نازاورآخری گیند تک فائٹ کرنیوالی ٹیم ہے، لہذا کانٹے کے مقابلے کی توقع شائقین پہلے ہی کررہے تھے، ٹاس پاکستان نے جیتا اور بیٹنگ کی دعوت سری لنکا کو دی۔
سری لنکن بلے بازوں اور پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک کے درمیان کشمکش کاآغاز ہوا اورپاکستانی بولرز نے کسی بھی موقعے پر سری لنکا کے بلے بازوں کوکھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دیا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں، جنید خان اور حسن علی نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، محمدعامر اور فہیم نے دو ، دو بلے بازوں کی وکٹیں لیں ۔سری لنکا کے تمام ٹیم صرف236 بنا سکی ۔جب پاکستانی اننگزکا آغاز ہوا تو اوپنرزنے تو خوبصورت آغاز چوہتر رنزبنا کردیا،لیکن اس کے بعدپاکستانی ٹیم کے بلے باز اپنی وکٹیں تواتر سے گنواتے گئے اور ایک انتہائی آسان ہدف بھی ان کی پہنچ سے دور نظر آنے لگا ، اس موقعے پر کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کے درمیان 75 رنز کی فتح گر پارٹنر شپ نے سری لنکن امیدوں پر پانی پھیر دیا، سرفراز 61 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔
بحیثیت نومنتخب کپتان سرفراز کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ سب سے اچھی اور مثبت بات یہ تھی کہ ٹیم ایک ہوکر جذبے سے کھیلی اور جیت کے لیے ہدف کا تعاقب کیا ۔ پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ ان کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر آئے، یقینا کرکٹ ٹیم اس خواب کو تعبیر دینے کے لیے انتھک محنت کرے گی اوراب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بدھ کو میزبان انگلینڈ سے ہوگا ، اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ اورفائنل جیتنا چاہتی ہے تو اسے اپنی خامیوں کو فی الفور دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانا پڑی گی اور کھیلنا ہوگا صرف اور صرف جیت کے لیے ۔ جب یہ جذبہ نوجوان بالرز اور بلے بازوں کے دلوں میں پیدا ہوگا تو پھر انھیں چمپئین بننے سے کوئی روک نہیں سکے گا ، پاکستانی قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔