- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
لالی ووڈ تبدیلی کے لی فیشن انڈسٹری کی خدمات حاصل کرے، صائمہ

مردحضرات بھی فیشن میں پیچھے نہیں رہے، رجحان فلم انڈسٹری کا بھی حصہ بن جائے تو مثبت نتائج سامنے آئینگے ،اداکارہ و ماڈل کی گفتگو۔ فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ فیشن کے بدلتے رجحانات نے پوری دنیا کواپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ آئے روزنت نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں اوریہ اسٹائل بن کرراتوں رات پوری دنیا میں پھیل جاتے ہیں۔ مذہبی اورقومی تہواروں کے ساتھ بدلتے موسموں کی مناسبت سے خوبصورت رنگوں میں تیارکردہ ملبوسات تمام عمر کے لوگوں کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں۔
دیکھا جائے تواس وقت فیشن انڈسٹری کے رنگ ہمیں فلموں، ٹی وی ڈراموں ، میوزک پروگراموں سمیت دیگر میں نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ فیشن انڈسٹری ہی ہے جس نے لوگوں کواپنے اہم تہواروں کو یادگار بنانے کے لیے منفرد رنگوں میں بنے ملبوسات کے انتخاب کی پہچان دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صائمہ اظہرنے کہا کہ فیشن کے بدلتے رجحانات نے ملبوسات کے علاوہ جیولری، جوتے اور ہیئراسٹائل جت انداز بھی منفرد اورنرالے بنا دیے ہیں۔ بس یوں کہئے کہ اب ہرکوئی بننا سنورنا چاہتا ہے۔ اس کی لاتعداد مثالیں ہمیں دفاتر، مارکیٹوں میں دکھائی دیتی ہیں۔ پہلے توسجنے اورسنورنے کے حوالے سے صرف خواتین کی بات ہوتی تھی، مگراب تومردحضرات بھی فیشن میں پیچھے نہیں رہے۔
اگراسی طرح یہ رجحان پاکستانی فلم انڈسٹری کا بھی حصہ بن جائے تویقیناً اس کے مثبت انداز سامنے آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں بھی نوجوان نسل فیشن کے نئے انداز اپنا رہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ فلموں کا حصہ بن جائے اور ہمارے معروف ستارے خوبصورت ملبوسات ، جوتوں اور جیولری کواپنے کرداروںکی ڈیمانڈ کے مطابق متعارف کروائیں توان کے چاہنے والوں کے انداز بھی بدل جائیں گے۔ ماضی میں وحیدمراد، زیبا، شمیم آراء ، شبنم اورندیم کے انداز کوکاپی کیا جاتا تھا لیکن اب یہ رجحان دم توڑ چکا ہے۔
ہمارے نوجوان فنکاروں کو اس رجحان کوزندہ کرنے کے لیے فیشن انڈسٹری کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا فیشن انڈسٹری سے پروفیشن کا آغاز کرکے بڑی تعداد میں لوگوں نے فلم انڈسٹری میں بام عروج حاصل کیا۔ فیشن اور فلم انڈسٹری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔