’’ٹھگس آف ہندوستان ‘‘ سے لطف اندوز ہورہا ہوں، امیتابھ

اے پی پی  بدھ 14 جون 2017
عامر اور فاطمہ ثنا کیساتھ گپ شپ اور لمبی چہل قدمی ہمیشہ یاد رہے گی ،بگ بی
فوٹو: فائل

عامر اور فاطمہ ثنا کیساتھ گپ شپ اور لمبی چہل قدمی ہمیشہ یاد رہے گی ،بگ بی فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان ‘‘میں ساتھی اداکار عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ وقت کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں۔

اداکار امیتابھ بچن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ فلم ٹھگس آف ہندوستان کے ساتھی اداکار عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ وقت کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں، عکسبندی سے فارغ ہو کر وہ اکٹھے فلم دیکھنے بھی گئے ہیں اور لمبی چہل قدمی پر بھی جاتے ہیں،انھیں یہ وقت ہمیشہ یاد رہے گا،فلم کی ہدایات کرشنا اچاریہ دے رہے ہیں، اس میگا بجٹ سے بنائی جانیوالی فلم کی عکسبندی مالٹا میں جاری ہے،فلم میں کترینا کیف بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔