خالص میوزک ہر انسان کے کانوں کو بھلالگتا ہے، شاہدہ منی

آئی این پی  بدھ 14 جون 2017
غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے،گلوکارہ  ۔  فوٹو : فائل

غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے،گلوکارہ ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  میلوڈی کوئین پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے ،بلاوجہ کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے متراد ف ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد منی نے کہا کہ خالص میوزک ہر انسان کے کانوں کو بھلالگتا ہے غیر معیاری میوزک کے باعث نوجوان نسل اپنے کلچر کو فراموش کرتی جارہی ہے ہمیں اپنی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی شوز اور فوک میوزک کو پر موٹ کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار زندہ رہ سکے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔