میری نئی فلم کا نام ’’ کترینہ میری جان‘‘ نہیں ہے، شاہ رخ

اے پی پی  بدھ 14 جون 2017
فلم کا نام تمام تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں رکھا جائے گا، اداکار: فوٹو : فائل

فلم کا نام تمام تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں رکھا جائے گا، اداکار: فوٹو : فائل

 ممبئی:  بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ نئی فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے فلم کے نام’’ کترینہ میری جان‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلم کا نام’’ کترینہ میری جان‘‘ نہیں ہے بلکہ فلم کا نام تمام تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں رکھا جائے گا اور ان کی موجودگی میں ہی فلم کے نام کا علان کیا جائے گا۔فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔