چین کا تیز ترین میزائل پروگرام کی کامیابی کا اعلان

آن لائن  بدھ 14 جون 2017
انجن 6200 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کرے گا، میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست ہوگی
فوٹو: فائل

انجن 6200 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کرے گا، میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست ہوگی فوٹو: فائل

بیجنگ:  چین نے دنیا کے تیز ترین میزائل پروگرام کی کامیابی کا اعلا ن کر دیا۔

یہ نیا میزائل انجن جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور تیز ترین میزائل پروگرام میں بڑی کامیابی ہے، سائنسدانوں کے مطابق یہ انجن ایئر ٹو ایئر میزائل سسٹم میں نہایت اہم پیش رفت ہے، نیا انجن6200 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے، کوئی بھی میزائل نظام اگر اس رفتار سے سفر کرے گا تو وہ کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دے سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔