مسئلہ کشمیر حل نہ کیا تو جنوبی ایشیا میں خطرناک جنگ چھڑ سکتی ہے، سونیا گاندھی

این این آئی  بدھ 14 جون 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرحل نہ کیاتوجنوبی ایشیا میں خطرناک جنگ چھڑسکتی ہے۔

بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی پرکوئی پابندی یاقیدنہیں،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پرظلم اورجبراً اُن کاحق چھیننا غیر قانونی عمل ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بھارت کے ایوانوں میں بعض مخصوص گروپ کاقبضہ ہے جوبھارت کوجوڑنے نہیں بلکہ توڑنے کیلیے کام کررہے ہیں، نیشنل کانگریس آئندہ اقتدار میں آکرکشمیریوں کے مسائل اوراُن کی رائے عامہ کااحترام کرتے ہوئے اُن کوبنیادی حق دینے کیلیے بھرپور کوششیں کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔