- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
جے آئی ٹی قطر آ کربات کرے، شہزادے نے دوسرے خط کا بھی جواب دیدیا

تاریخوں کے تعین کیلیے مشاورت کی جائے، اپنے پرانے موقف پر قائم ہوں ،شیخ حماد بن جاسم ۔ فوٹو : فائل
دوحہ / اسلام آباد: قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم نے پاناما کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو پیش کش کی ہے کہ وہ قطر آ کر ان سے انٹرویو کر لے، اس سلسلے میں سفارتخانے کے ذریعے تاریخوں کے تعین کیلیے مشاورت کی جائے۔
ذرائع کے مطابق شیخ حماد بن جاسم نے اپنے دوسرے خط میں بھی کہا ہے کہ وہ اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں ۔ اس سے قبل قطری شہزادے حماد بن جاسم نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے اپنے دستخط شدہ خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خط میں بھیجے گئے اپنے متن پر قائم ہیں۔
انھوں نے کہاتھاکہ جب جے آئی ٹی کا پہلا خط آیا تو اس وقت میں قطر سے باہر تھا اور یہ خط قطر میں پاکستانی سفیر نے پہنچایا تھا، میں نے واپسی پر اس کا جواب دیدیا جو جے آئی ٹی کو وزارت خارجہ کے ذریعے مل گیا ہے۔جے آئی ٹی کے خط میں مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے خط کیا ان کے ہیں تو میں نے جواب میں بتایا کہ یہ خط میرے ہیں اور میں نے ہی بھیجے تھے۔
اس کے بعد میرا جواب ملنے سے قبل ہی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی تھی،میں سمجھتا ہوں کہ جے آئی ٹی نے مجھ سے جو پوچھا اسے اس کا جواب مل گیا ہے اور اب میرا پاکستان آنا ضروری نہیں ۔ذرائع کے مطابق پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے19مئی کو قطری شہزادے کوخط لکھ کر25مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جس پر انھوں نے جواب دیدیا تھا کہ میں دونوں خطو ط کی تصدیق کرتا ہوں جس کے بعد اب شیخ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب دیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔