سلمان کا عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان

ویب ڈیسک  بدھ 14 جون 2017
سلمان خان 90 کی دہائی کے واحد ادکار ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ فائل: فوٹو

سلمان خان 90 کی دہائی کے واحد ادکار ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ فائل: فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مسٹر پر فیکشنسٹ کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ عامر تیسری بار شادی نہ کر سکیں۔

سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن بہترین اداکار 51 سال کے ہونے کے باوجود ابھی تک کنوارے ہیں، ان کے گھر والوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت سب لوگوں کی یہی خواہش ہے کہ سلمان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کی انگوٹھی سے خوفزدہ ہوں، سلمان خان

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل عامر خان نے سلمان کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہیئے، تاہم مجھے معلوم ہے سلمان آسانی سے نہیں مانیں گے، لہٰذا ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر شادی کروانی ہو گی، یہ بات عامر نے مذاقاً کہی تھی۔

حال ہی میں جب سلمان خان کو فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر کے موقع پرعامر خان کی شادی والی بات یاد دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ’’ہاں میں نے عامر کا یہ بیان پڑھا تھا، اس کے جواب میں میں صرف یہ ہی کہنا چاہوں گا کہ میں بھی عامر کے ہاتھ پاؤں باندھنا چاہوں گا تا کہ وہ  تیسری بار شادی نہ کرسکیں‘‘۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی شادی ہوچکی ہے، والد سلیم خان

واضح رہے کہ سلمان خان 90 کی دہائی کے واحد ادکار ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں، ان کے ساتھ کے تمام اداکار(شاہ رخ خان، اجے دیوگن، عامر خان، اکشے کمار اور سیف علی خان) نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ان کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔