- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک پر’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
سلمان کا عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان

سلمان خان 90 کی دہائی کے واحد ادکار ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ فائل: فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مسٹر پر فیکشنسٹ کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ عامر تیسری بار شادی نہ کر سکیں۔
سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن بہترین اداکار 51 سال کے ہونے کے باوجود ابھی تک کنوارے ہیں، ان کے گھر والوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت سب لوگوں کی یہی خواہش ہے کہ سلمان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کی انگوٹھی سے خوفزدہ ہوں، سلمان خان
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل عامر خان نے سلمان کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہیئے، تاہم مجھے معلوم ہے سلمان آسانی سے نہیں مانیں گے، لہٰذا ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر شادی کروانی ہو گی، یہ بات عامر نے مذاقاً کہی تھی۔
حال ہی میں جب سلمان خان کو فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر کے موقع پرعامر خان کی شادی والی بات یاد دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ’’ہاں میں نے عامر کا یہ بیان پڑھا تھا، اس کے جواب میں میں صرف یہ ہی کہنا چاہوں گا کہ میں بھی عامر کے ہاتھ پاؤں باندھنا چاہوں گا تا کہ وہ تیسری بار شادی نہ کرسکیں‘‘۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی شادی ہوچکی ہے، والد سلیم خان
واضح رہے کہ سلمان خان 90 کی دہائی کے واحد ادکار ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں، ان کے ساتھ کے تمام اداکار(شاہ رخ خان، اجے دیوگن، عامر خان، اکشے کمار اور سیف علی خان) نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ان کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔