- شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
سمندری تہہ کو خوبصورت نقش و نگار سے سجانے والی مچھلی

مچھلی نہ صرف ریت کولہریئے داردائرے کی شکل میں لاتی ہے بلکہ سیپیوں اورگھونگھوں کےخول سےسجا کراوربھی زیادہ دلکش بناتی ہے۔ (فوٹو: یوٹیوب)
ٹوکیو: پفر فش کہلانے والی مچھلی کی ایک قسم ایسی بھی ہے جس میں نر اپنی مادہ کو رِجھانے اور ملاپ کی خاطر متوجہ کرنے کے لیے سمندری تہہ میں بالکل گول اور خوب صورت نقوش و نگار بناتا ہے۔
جاپانی جزیرے امامیوشیما کے نزدیک سمندری تہہ میں جانے والے غوطہ خور برسوں سے وہاں خوب صورت نقوش و نگار دیکھ رہے تھے جو پہلی نظر میں ایسے لگتے تھے جیسے کسی ماہر آرٹسٹ نے اپنے فن کا نمونہ سمندری تہہ کی مٹی پر بنا دیا ہو۔
ان دلکش نقوش و نگار کی جسامت خاصی بڑی ہوتی ہے کہ جسے دیکھ کر ابتداء میں بحری حیاتیات (میرین بائیالوجی) کے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ شاید سمندری تہہ میں کوئی بڑا جانور یہ کام کرتا ہوگا۔
لیکن کچھ عرصہ پہلے ماہرین کی ایک ٹیم نے مسلسل ایک سال تک سمندری تہہ پر نظر رکھنے کے بعد ایک حیرت انگیز انکشاف کیا کہ سمندری تہہ میں بنے یہ خوب صورت فن پارے کسی بڑی سمندری مخلوق کا کارنامہ نہیں بلکہ ان کی تخلیق کار ایک ننھی منی ’نر پفر فش‘ ہوتی ہے جو دراصل اپنی مادہ کو متوجہ کرنے اور ملاپ کرنے کےلیے یہ ساری کارروائی کرتی ہے۔
ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ایک پُرکشش دائرے کی شکل میں دکھائی دینے والے یہ منظم نقوش و نگار بعض اوقات اس پفر فش کی اپنی جسامت کے مقابلے میں 20 گنا تک بڑے ہوسکتے ہیں جب کہ انہیں بنانے میں نر پفر فش کو 6 ہفتے تک لگ جاتے ہیں۔
اس دوران نر پفر فش نہ صرف سمندری تہہ میں ریت کو خاص انداز سے اِدھر اُدھر ہٹا کر لہریئے دار دائرے کی شکل میں لاتی ہے بلکہ اس خوب صورت جگہ کو سیپیوں اور گھونگھوں کے خول سے سجا کر اور بھی زیادہ دلکش بناتی ہے تاکہ مادہ پفر فش کی نگاہ اس پر پڑے تو وہ متاثر ہو کر فوراً اس طرف تیرتی چلی آئے اور نر کے ساتھ ملاپ کرکے اس کی نسل آگے بڑھائے۔
یہ تمام باتیں ماہرین کے مشاہدے میں آچکی ہیں لیکن اب تک وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ایک ننھی سی مچھلی میں انتہائی پیچیدہ اور خوبصورت فن پارے تخلیق کرنے کی یہ غیرمعمولی صلاحیت کہاں سے اور کیسے پیدا ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔